10 دسمبر 2013 - 20:30
مقبوضہ کشمیر، 24برسوں میں 93978 کشمیری شہید، 8ہزار لاپتہ ہوئے

مقبوضہ کشمیر میں 24 سال کے دوران 93ہزار 978 افراد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں اور 8ہزار سے زائد افراد حراست کے دوران لاپتہ ہوئے۔

ابنا: کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 1989ء سے اب تک سات ہزار افراد کو دوران حراست قتل کیا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق قتل کے ان واقعات سے 22ہزار776خواتین بیوہ اور ایک لاکھ سات ہزار 666بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران دس ہزار 84 خواتین کی بے حرمتی کی گئی جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار 992 عمارتوں کو تباہ کیا گیا۔

.....

/169